نیشنل سیمی کنڈکٹر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اپ سکلنگ ٹریننگ پروگرام پر عملدرآمد کے لیے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (ای ایم ای) کو سرکردہ ادارہ منتخب کرلیا گیا ہے
اپ سکلنگ ٹریننگ پروگرام پر عملدرآمد کیلئےنسٹ کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ سرکردہ ادارہ منتخب

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):نیشنل سیمی کنڈکٹر ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اپ سکلنگ ٹریننگ پروگرام پر عملدرآمد کے لیے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کالج آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرنگ (ای ایم ای) کو سرکردہ ادارہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ یہ پروگرام وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تحت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد سیمی کنڈکٹر اور آئی سی ڈیزائن ٹیکنالوجیز میں صنعت سے ہم آہنگ خصوصی تربیت فراہم کرنا اور ملک میں ہنرمند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔
پروگرام کے لیے قائم کنسورشیم کی قیادت نسٹ کالج آف ای ایم ای کر رہا ہے جبکہ نسٹ چپ ڈیزائن سینٹر اس کا معاون ادارہ ہے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کنسورشیم کے شراکت دار اداروں میں شامل ہیں۔پروگرام کے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کی تقریب نسٹ کالج آف ای ایم ای میں منعقد ہوئی۔ یہ اقدام سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، جدید انجینئرنگ تعلیم اور قومی استعداد کار میں اضافے کے لیے نسٹ کے قائدانہ کردار کا عکاس ہے۔







