انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 19ستمبرکو مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 19ستمبربروزہفتہ کو مزید5میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

لندن۔16ستمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 19ستمبربروزہفتہ کو مزید5میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ ٹوٹنہام ہاٹ پور اور آسٹن ولا ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور دفاعی چیمپئن آرسنل کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمیر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں ایورٹن اور اپسوچ ٹاؤن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ ہل ڈکنسن سٹیڈیم، لیورپول میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ہل سٹی کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن میں کھیلا جائے گا جبکہ 19 ستمبر کا پانچواں اور آخری میچ ناٹنگھم فارسٹ اورکووینٹری سٹی کے درمیان سٹی گراؤنڈ، ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 128واں ایڈیشن ہے ۔ آرسنل کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن آرسنل،ایسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کووینٹری سٹی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم ،ہل سٹی،اپسوچ ٹاؤن،لیدز یونائیٹڈ،لیورپول،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیو کیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ ،ٹوٹنہام ہاٹ پوراور سنڈر لینڈشامل ہیں۔