آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین و ان کے اہلخانہ سے ملاقات

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

لاہور۔16ستمبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل محمد اکرم کے بیٹے کی اپنے والد کو شہید قرار دینے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ کانسٹیبلز مظہر حسین، عنایت، محمد رفیق اور علی کامران کی طبی و مالی امداد کی درخواستوں پر بھی ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے۔

ریٹائرڈ سب انسپکٹر ارشاد علی کی مقدمہ منسوخی سے متعلق درخواست پر آر پی او ملتان کو ضروری کارروائی، جبکہ سب انسپکٹر فیصل علی کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ایس پی یو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔لیڈی سب انسپکٹر انعم سلیم کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو معاملہ زیر غور لانے، جبکہ سینئر ٹریفک وارڈن محمد نواز کی ریکوری سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق مرحوم کانسٹیبل سیمیول مسیح کے والد کی بیٹے کے بقایا جات کی ادائیگی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل شوکت حیات کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو اور اے ایس آئی نوید شہزاد کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے اور معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔