وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے فرانسیسی سفیر کی الوداعی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے فرانسیسی سفیر کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فرانس کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے سفیر نکولس گالےنے بدھ کو الوداعی ملاقات کی جس میں علاقائی اور عالمی امور پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور فرانس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سفیر نکولس گالے کی خدمات کو سراہا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوطی اور وسعت دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے سیاسی روابط، اقتصادی تعاون، ترقیاتی شعبے میں تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ملاقات میں دونوں جانب سے اعلیٰ سطح پر باقاعدہ روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔علاقائی اور عالمی امور پر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔وزیراعظم نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے سفیر نکولس گالے کے لیے مستقبل کی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔







