آئرس پورٹل سے متعلق مشکلات کے حل کےلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں،ترجمان ایف بی آر
آئرس پورٹل سے متعلق مشکلات کے حل کےلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں،ترجمان ایف بی آر

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نے کہاہے کہ آئرس پورٹل سے متعلق مشکلات کے حل کےلئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ علم ہے کہ ٹیکس دہندگان کو آئرس پورٹل پر وقفے وقفے سے مشکل پیش آ رہی ہیں، ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں اور مسئلہ حل ہوتے ہی اطلاع دی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ قریب ہے اور ہم جانتے ہیں کہ شہریوں کے لیے یہ کس قدر اہم ہے۔ترجمان نے زحمت پرشہریوں سے معذرت کااظہاربھی کیا۔ واضح رہے کہ کہ ٹیکس سال 2026کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔







