پاک ۔ چین تعلقات میں اہم سنگ میل، پاکستان چین بائونڈری جوائنٹ کمیشن فعال کر دیا گیا
پاک ۔ چین تعلقات میں اہم سنگ میل، پاکستان چین بائونڈری جوائنٹ کمیشن فعال کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان چین تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دونوں فریقین نے بدھ کو پاکستان چین بائونڈری جوائنٹ کمیشن کو فعال کر دیا ،جس سے سرحدی انتظام، مشترکہ سرحدی سروے، تجارتی بہائو اور لوگوں سے لوگوں کے رابطوں میں بہتر تعاون کی راہ ہموار ہوگی۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کمیشن کا افتتاحی اجلاس اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ قیادت چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈیپارٹمنٹ آف بائونڈری اینڈ اوشن افیئرز) لی یا اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (چین) بلال محمود چوہدری نے کی۔







