کوہاٹ،معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

کوہاٹ،معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

پشاور۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال کے احکامات کی روشنی میں کوہاٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق مدعی نے تھانہ جرما میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کے معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کوہاٹ، ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ایس پی سٹی خالد محمود افضل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جرما بیگو خان نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کو تھانہ جرما منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔