نیپا پشاور کے وفد کادورہ فارن آفس،ترجمان نے خارجہ پالیسی و دیگر امور بارے آگاہ کیا

نیپا پشاور کے وفد کادورہ فارن آفس،ترجمان نے خارجہ پالیسی و دیگر امور بارے آگاہ کیا

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا)پشاور کے 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے اسلام آباد اور مری کے اندرونِ ملک مطالعاتی دورے پر آئے وفد نے بدھ کو وزارت خارجہ کا دورہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آمد پرترجمان دفتر خارجہ نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں فارن آفس کے امور، پاکستان کی خارجہ پالیسی کے خطوط و ترجیحات اور پاکستان کی سفارتی و بین الاقوامی مصروفیات کے بدلتے ہوئے منظرنامے کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں شرکا نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، سفارتی رسائی اور عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن پر بحث کی۔

اس مباحثے سے شرکا کو قومی مفادات کے فروغ اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے میں فارن آفس کے کردار کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔دورے کے اختتام پر سووینیئرز کا تبادلہ بھی کیاگیا۔