وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری اور فرض ہے، اگر کسی نے بھی اس حوالے سے کوئی جسارت کی تو ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، صوبہ ہزارہ کی مخالفت اب تک کسی نے نہیں کی، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے چھوٹے یونٹ ضرور بننے چاہیئں اور ان کو اختیارات بھی ملنے …
حرمین شریفین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری اور فرض ہے، اگر کسی نے بھی کوئی جسارت کی تو ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ سردار محمد یوسف

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری اور فرض ہے، اگر کسی نے بھی اس حوالے سے کوئی جسارت کی تو ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، صوبہ ہزارہ کی مخالفت اب تک کسی نے نہیں کی، عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے چھوٹے یونٹ ضرور بننے چاہیئں اور ان کو اختیارات بھی ملنے چاہئیں تاکہ ترقیاتی کاموں کے لئے وہ خود بھی ریونیو جنریٹ کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد بار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت کے مطابق صوبوں کی بات ہو رہی ہے کیونکہ ملک میں اس وقت 160 اضلاع اور 37 ڈویژن ہیں اور تحصیلیں اس سے بھی زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے لیے کوئی بھی اپنے اقتدار کے لیے بات نہیں کر رہا، ہم عوامی نمائندے ہیں عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ملک کے مفاد کے لیے تجاویز دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے یونٹ عوام کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں اورگڈ گورننس بھی قائم ہو سکتی ہے۔ سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ کسی لسانی بنیاد پر نہیں ہے عوامی ضروریات کی بنیاد جمہوری مطالبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کسی جماعت نے اب تک صوبہ ہزارہ کی مخالفت نہیں کی۔ اس کی سب حمایت کرتے ہیں اور یہ ہماری ضرورت بھی ہے ۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے چھوٹے یونٹ بننے چاہیئں اور ان کو اختیارات بھی دیئے جائیں تاکہ وہ خود ریونیو بھی جنریٹ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا پاکستان کا دفاعی معاہدہ ہے، حرمین الشریفین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری اور فرض ہے، اگر کوئی بھی جسارت کرے گا تو ہم جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔








