صنعتکاروں کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، چوہدری شافع حسین

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر لیبر منشا اللہ بٹ کے مابین ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ،سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

لاہور۔16ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور صوبائی وزیر لیبر منشا اللہ بٹ کے مابین ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ،سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔صنعتکاروں اور مزدوروں کے درمیان بہتر روابط،صنعتی ترقی کے عمل کو تیز کرنے اور لیبر فورس کو سازگار و محفوظ ماحول کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات کے دوران انڈسٹری کے فروغ اور محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موثر حکمت عملی کے ذریعے پنجاب میں صنعتکاری کا عمل تیز کیا گیا ہے۔صنعتی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور معیشت مستحکم ہوئی ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ صنعتکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صنعتی ترقی کے ساتھ محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ بھی ضروری ہے۔صنعت اور لیبر کے شعبوں کے درمیان مربوط تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ صنعتی پہیہ تیزی سے آگے بڑھے۔صوبائی وزیر لیبر منشا اللہ بٹ نے کہاکہ حکومت نے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں۔صنعتی شعبے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار کلیدی ہے،اس لئے ان کیلئے بہتر کام کے حالات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔