پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم وتحقیق کے زیر اہتمام محفل ِ میلاد مصطفیؐ کاانعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ادار ہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری، چیئرپرسن شعبہ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر عابدہ نسرین، فیکلٹی ممبران اورطلباطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم وتحقیق کے زیر اہتمام محفل ِ میلاد مصطفیؐ کاانعقاد

مزید خبریں
لاہور۔16ستمبر (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم وتحقیق کے زیر اہتمام محفل ِ میلاد مصطفیؐ کاانعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ادار ہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری، چیئرپرسن شعبہ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر عابدہ نسرین، فیکلٹی ممبران اورطلباطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں نعتِ رسولِ مقبولؐ پیش کی گئی اور حضور نبی کریمؐ کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے گئے۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری نے کہا کہ نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ تمام انسانیت کے لئے بہترین نمونہ ہے۔ تقریب میں نئے داخل ہونے والے طلباطالبات کو خوش آمدید کیاگیااورامتِ مسلمہ کے اتحاد، ملکی سلامتی اور طلبا کے روشن مستقبل کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔








