خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور کے حوالے سے اہم اجلاس ، پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، سینئر پلاننگ آفیسر و دیگر افسران نے شرکت کی۔

لاہور۔16ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، سینئر پلاننگ آفیسر و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔متعلقہ افسران نے پراجیکٹ پر تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں اربوں روپوں کے انقلابی اور تاریخی پراجیکٹس لانچ کئے جا رہے ہیں۔

نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں چلڈرن ہسپتال 2 اینڈ انسٹیٹیوٹ آف جنیٹک اینڈ بلڈ ڈیزیزز، انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل، آرتھوپیڈک اینڈ میڈیکل ری ہیبلی ٹیشن، سنٹر آف ایکسی لینس فار نرسنگ ایجوکیشن، سپیشلائزڈ میڈیکل ہسپتال، مشتمل کارڈیک ہسپتال، میڈیکل یونیورسٹی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیگناسٹک لیب بنائی جائے گی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبہ بھر میں عوام کی سہولت کی خاطر نئے سرکاری ہسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

وزیرصحت خواجہ پنجاب نے ایگزی کیوٹنگ ایجنسی کو صحت کے مختلف نئے پراجیکٹس پر تیزی سے کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ عوام کو صحت کی سہولیات میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے پراجیکٹ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔