وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے دیئے جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے اس اہم منصوبے کا مقصد سکارکوئی، کنوداس اور کے آئی یو تک کے لوگوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنا ہے
کنوداس واٹر سپلائی منصوبہ نومبر تک مکمل، عوام کو بلاتعطل صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے: وزیراعلیٰ امجد حسین

مزید خبریں
گلگت۔ 16 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے دیئے جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے اس اہم منصوبے کا مقصد سکارکوئی، کنوداس اور کے آئی یو تک کے لوگوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔ جن گھروں کو ابھی تک اس پروجیکٹ سے پانی کے کنکشن نہیں دیئے گئے ہیں ان کو کنکشن دیئے جائیں۔ سکارکوئی اور کنوداس کے عوام کی جانب سے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے عدم دستیابی کے شکایات موصول ہورہی ہیں ان کے ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ٹریٹمنٹ پلان کا کام جلد مکمل کیاجائے۔ اس اہم منصوبے کو ڈیزائن کرتے وقت معروضی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر کا منصوبہ پی سی ون میں شامل کرنا چاہئے تھا۔ بجلی کی عدم دستیابی کی صورت میں بیک اپ کا نہ ہونا ناقص منصوبہ بندی اور نااہلی ظاہر کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمے کی نااہلی کی وجہ سے اس اہم منصوبے کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اس منصوبے کی تکمیل کو نومبر تک یقینی بنائیں اور تمام کاموں کی خود نگرانی کریں۔ عوام کو بلاتعطل صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صوبائی حکومت سولر پلیٹ فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی سٹاف کے ہمراہ متعلقہ علاقوں کا دورہ کرکے عوام کے شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کرے اور منصوبے کے معیار اور رفتار کو یقینی بناتے ہوئے رواں سال کے نومبر تک ہر صورت اس منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔








