لاڑکانہ گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے منتخب نمائندوں کی جانب سے فری نرسری کیلئے پلاٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
ماحولیاتی مسائل کا حل شجرکاری سے ممکن ہے،ذوالفقار مگسی

مزید خبریں
لاڑکانہ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):لاڑکانہ گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے منتخب نمائندوں کی جانب سے فری نرسری کیلئے پلاٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر گرین سندھ فاؤنڈیشن کے فائونڈر ذوالفقار مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں زیر زمین پانی کا زہریلا ہونا بارشوں کی کمی ،گرمی کے ٹمپریچر میں اضافہ ،ہوا کا آلودہ ہونا و دیگر ماحولیاتی اثرات بڑھنے کے سبب شہر بھر میں شجرکاری کی بڑی ضرورت ہے تمام ماحولیاتی مسائل کا حل شجرکاری سے ممکن ہے اور شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی اثرات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔گرین سندھ فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے لاڑکانہ شہر کے منتخب نمائندوں کو موجودہ ماحولیاتی مسائل موسمیاتی تبدیلیوں و گرمی کے ٹمپریچر کو کم کرنے اور شہر کو سرسبز و خوبصورت بنانے کے لئے فری نرسری کے قیام کے لئے درخواستیں کی گئی ہے تاکہ ٹری بینک نرسری کے ذریعے بڑی تعداد میں پودے تیار کرکہ لگائے بھی جاسکیں اور فری تقسیم بھی کئے جاسکیں،منتخب نمائندوں کی جانب سے نرسری کے لئے پلاٹ فراہم کرنے کے وادے کئے گئے لیکن بار بار یاد دھانی کروانے کے بعد ابھی تک نرسری کے قیام کے لئے پلاٹ فراہم نہیں گیا ہے،جس کی وجہ سے لاڑکانہ شہر بینظیر میں موسمیاتی تبدیلیوں و ماحولیاتی اثرات اور گرمی کے ٹیمپریچر کے روکنے کے لئے بڑی تعداد میں پودے نہیں لگائے گئے ہیں۔انہوں نےرکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گرین سندھ فاؤنڈیشن کو نرسری کے قیام کے لئے پلاٹ فراہم کیا جائے تاکہ شہر بینظیر میں شجرکاری کے ذریعے ماحولیاتی مسائل کا مقابلہ کیا جاسکے۔








