چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے نئے گروپ کو خلا میں بھیج دیا

چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے نئے گروپ کو خلا میں بھیج دیا۔

بیجنگ ۔17ستمبر (اے پی پی):چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے نئے گروپ کو خلا میں بھیج دیا۔

شنہوا کے مطابق چین نے جمعرات کو لانگ مارچ-12 کیریئر راکٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کے ایک نئے گروپ کو کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا۔ راکٹ نے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 32 منٹ پر جنوبی صوبے ہائی نان میں واقع کمرشل خلائی جہاز لانچ مرکز سے اڑان بھری۔لانچ کے ذریعے کم مدار (لو آربٹ) میں انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا 25واں گروپ مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔

مزید خبریں