صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے آزاد کشمیر کے نامزد صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے جمعرات کو وزارت پارلیمانی امور میں ملاقات کی۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے آزاد کشمیر کے نامزد صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان نے جمعرات کو وزارت پارلیمانی امور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں رکن قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے آزاد کشمیر کے نامزد صدر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔یہ نامزدگی علاقائی توازن اور سیاسی شمولیت کے عزم کی عکاس ہے۔آزاد کشمیر کے تمام علاقوں کو سیاسی نظام میں اہمیت اور نمائندگی دی جا رہی ہے۔تمام علاقوں کو ساتھ لے کر چلنا ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر خطے کی اہمیت اور کردار کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔