سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کی سپیکر انجیلا تھوکزلےڈیڈیزا نے سے ملاقات کی ۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقی ہم منصب انجیلا تھوکزلےڈیڈیزا کی ملاقات
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کی سپیکر انجیلا تھوکزلےڈیڈیزا نے سے ملاقات کی ۔
ملاقات دولتِ مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) کی 69ویں کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں سپیکرز نے تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت کے شعبوں میں تعاون اور پارلیمانی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان قانون سازی، کمیٹی نظام اور پارلیمانی تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا ۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان کی گرین پارلیمنٹ، پارلیمانی کاکسز اور کمیٹی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف 0.6 فیصد ہے، تاہم پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے جنوبی افریقہ کی سپیکر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ کی سپیکر نے پاکستان کے پارلیمانی وفد کا خیرمقدم کیا اورجنوبی افریقہ کی سپیکر کا دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت کی خواہش کا اظہار کیا۔ جنوبی افریقہ کی سپیکر نے جانب سے جنوبی افریقہ کا پارلیمانی وفد جلد پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔ جنوبی افریقہ کی سپیکر نے سپیکر سردار ایاز صادق کو جنوبی افریقہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔ دونوں سپیکرز نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پارلیمانی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔









