چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی چین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی چین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور چین کی جامعات کے درمیان جاری تعاون کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے چین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی اساتذہ اور محققین کی مصنوعی ذہانت اور اس کے زراعت، سمارٹ مینوفیکچرنگ اور نقل و حمل میں استعمال، سائبر سکیورٹی، کوانٹم کمپیوٹنگ، روبوٹکس اور مشین لرننگ سمیت ابھرتے ہوئے شعبوں میں استعداد کار بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری جامعات کنسورشیم کو مزید مضبوط بنانے، جامعات کے درمیان روابط کے فروغ اور پاکستانی گریجویٹس کے لیے چین میں تعلیمی پروگراموں کے مواقع بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق، جدت اور تعلیمی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








