چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، (کل) جمعہ کوعالمِ اسلام بالعموم اور پاکستان بالخصوص یومِ مذمت منائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے ایک جاری پیغام میں کیا ہے۔
حرمین شریفین کی حرمت و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،جمعہ کو یوم مذمت منایا جائے گا،حافظ طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت و سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے،اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، (کل) جمعہ کوعالمِ اسلام بالعموم اور پاکستان بالخصوص یومِ مذمت منائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے ایک جاری پیغام میں کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارا پہلا عہد اللہ رب العزت کے ساتھ ہے کہ ارضِ حرمین شریفین، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حرمت، سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ دوسراپاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی عہد ہے، پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت مسلسل رابطے اور مشاورت میں ہے۔
ارضِ حرمین شریفین اور مملکت سعودی عرب کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے جو اقدام، جب اور جہاں ضروری ہوگا،دونوں ممالک کی قیادت باہمی مشاورت سے اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان، اسرائیل یا عالمِ اسلام کی کوئی بھی مخالف قوت بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان، سعودی عرب اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کو کمزور نہیں کر سکتی۔








