ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان غلام مبشر میکن کی خصوصی نگرانی میں ڈیرہ رینج کے چاروں اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈی پی اوز جبکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تینوں ڈویژنز کے ایس پیز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گی
ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈی پی اوز کی جانب سےکھلی کچہریوں کا انعقاد

مزید خبریں
پشاور۔ 17 ستمبر (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان غلام مبشر میکن کی خصوصی نگرانی میں ڈیرہ رینج کے چاروں اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈی پی اوز جبکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تینوں ڈویژنز کے ایس پیز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان پولیس تر جمان کے مطابق کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو پولیس افسران تک براہِ راست رسائی فراہم کرنا، شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر سننا اور ان کی شکایات کا فوری و مؤثر ازالہ یقینی بنانا تھا۔ پولیس افسران نے شہریوں کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو میرٹ، شفافیت اور مقررہ مدت کے اندر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے کہا کہ کھلی کچہریاں محض ایک رسمی سرگرمی نہیں بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان براہِ راست رابطے اور اعتماد کے فروغ کا عملی ذریعہ ہیں ،ہر شہری کی عزت، داد رسی اور قانونی حق کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی ہر شکایت کے ازالے کی ذاتی طور پر نگرانی کی جائے اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے۔آر پی او ڈیرہ نے کہا کہ ’’پولیس اور عوام ساتھ ساتھ‘‘ کے تصور کو عملی شکل دینے کے لیے عوامی رابطہ مہم اور پولیس سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔







