کمشنر سرگودھا ڈویژن کا یونیورسٹی آف سرگودھا میں قائم MDCAT امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

v

کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی

مزید خبریں

woocommerce-placeholder-2.png
woocommerce-placeholder-2.png
woocommerce-placeholder-2.png

 

سرگودھا ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری اور ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کے ہمراہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں 20 ستمبر کو منعقد ہونے والے MDCAT-2026 کے لیے قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر احمد مغیث اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل بھی موجود تھے۔کمشنر نے امتحانی مرکز کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے امیدواروں کے داخلے، امتحانی ہالز، سکیورٹی انتظامات، پارکنگ، ٹریفک کنٹرول، صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے کمشنر کو امتحانی مرکز میں کیے گئے انتظامات اور سکیورٹی و ٹریفک پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ امتحان کے روز امیدواروں کی آمد و رفت کو سہل بنانے کے لیے ٹریفک مینجمنٹ کا مؤثر پلان یقینی بنایا جائے جبکہ امتحانی مرکز کے اطراف غیر ضروری رش اور ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پہلے سے مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز میں داخلے سے لے کر امتحان کے اختتام تک امیدواروں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے۔ سکیورٹی انتظامات کو مؤثر رکھنے کے ساتھ ساتھ بجلی، پانی، صفائی اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امتحانی مرکز اور اس سے ملحقہ علاقوں میں انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جائے اور تمام محکمے اپنے فرائض باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت انجام دیں۔

ریسکیو 1122 سمیت متعلقہ اداروں کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ MDCAT-2026 میں شریک امیدواروں کے لیے پُرسکون ماحول کی فراہمی اور امتحانی عمل کے شفاف و منظم انعقاد کے لیے تمام انتظامی امور کو بروقت حتمی شکل دی جائے۔