ڈپٹی کمشنرنوید احمد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ فہد اعجاز بٹ کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر عمران میئو کی سربراہی میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی گوجرانوالہ نے انسدادِ سموگ مہم کے تحت کوہلو والا میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف کارروائی کی
گوجرانوالہ،انسدادِ سموگ مہم، آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف کارروائی، 15 بھٹیاں مسمار

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرنوید احمد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ فہد اعجاز بٹ کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر عمران میئو کی سربراہی میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی گوجرانوالہ نے انسدادِ سموگ مہم کے تحت کوہلو والا میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف کارروائی کی۔کارروائی کے دوران ایسے یونٹس کے خلاف ایکشن لیا گیا جو کھلے عام مواد جلانے، اخراجی کنٹرول نظام کے بغیر کام کرنے اور ماحولیاتی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی میں ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران آلودگی کا باعث بننے والی 15 بھٹیاں اور دیگر آلودگی سبب بننے والے یونٹس مسمار کر دیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ انسدادِ سموگ مہم کا مقصد فضائی آلودگی کے خاتمے، ماحولیاتی قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور شہریوں کو صاف و صحت مند ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی، جبکہ آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کو قوانین کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔








