صوبائی محتسب پنجاب کی ٹیم کا میونسپل کمیٹی بصیرپور میں شہریوں کی سنوائی اور آگاہی سیشن کا انعقاد، صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو ان کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے محتسب پنجاب کی ٹیم نے میونسپل کمیٹی بصیرپور کا دورہ کیا
اوکاڑہ،صوبائی محتسب پنجاب کی ٹیم کا میونسپل کمیٹی بصیرپور میں شہریوں کی سنوائی اور آگاہی سیشن کا انعقاد

مزید خبریں
اوکاڑہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):صوبائی محتسب پنجاب کی ٹیم کا میونسپل کمیٹی بصیرپور میں شہریوں کی سنوائی اور آگاہی سیشن کا انعقاد، صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام الناس کو ان کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے محتسب پنجاب کی ٹیم نے میونسپل کمیٹی بصیرپور کا دورہ کیا۔ اس موقع شہریوں سمیت سئنیر صحافی مختار احمد وٹو اور ملک ارشد کمال نے مسائل بارے نشاندہی کی۔ ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب محمد شفیق احمد نے شکایات براہ راست سنیں اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔
ایڈوائزر صوبائی محتسب محمد شفیق احمد نے شہریوں کو محتسب پنجاب کے دفاتر کے طریقہ کار، شکایات کے درج کروانے کے آسان عمل اور عوامی ریلیف کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ محمد شفیق احمد نے بتایا کہ شہری کسی بھی سرکاری محکمہ کے خلاف اپنی داد رسی کے لیے سادہ کاغذ پر درخواست کے ذریعے یا آن لائن پورٹل کے معرفت رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد عوام کو سرکاری دفاتر کے چکروں سے بچانا اور ان کے جائز مسائل کو فوری حل کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب کا ادارہ بلا تاخیر، سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ سرکاری محکموں کی عدم توجہی یا ناانصافی کا شکار شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات دفتر محتسب میں درج کروائیں۔








