گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اللٰہ اور رسولﷺ کے راستے پر چلنے میں ہی راہ نجات ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کر دی، پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جس میں منکرِ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کو آئینی طور پر کافر قرار دیا گیا اور اس کا سہرا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سر …
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کر دی،گورنر پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اللٰہ اور رسولﷺ کے راستے پر چلنے میں ہی راہ نجات ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کر دی، پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جس میں منکرِ ختمِ نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کو آئینی طور پر کافر قرار دیا گیا اور اس کا سہرا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت صلی اللٰہ علیہ وسلم میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کردار کے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حضورﷺ کی سیرت و کردار نہ صرف مسلمانوں بلکہ نوع انسانوں کیلئے رشدو ہدایت اور مشعل راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی زندگی کے تمام گوشے ہمارے لئے مینار نور کا درجہ رکھتے ہیں،آپ ۖ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ریاست مدینہ میں اقلیتوں کو حقوق دیئے، رسول خدا نے ہمیں مساوات کا درس دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے لیے رول ماڈل مغربی لیڈرز نہیں بلکہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور فورسز کی وجہ سے بنیان المرصوص میں کامیابی ملی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر اور وزیر اعظم ایمان کی طاقت پر کھڑے ہوئے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مکہ معاہدے میںاللٰہ نے ہمیں عزت دی، مکہ و مدینہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ کے دفاع کے لیے ملک کا بچہ بچہ تیار ہے،ان کے لیے سیاست بعد میں لا الہ اللہ سب سے پہلے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہائوس میں دو مرتبہ محفل میلاد منعقد کی جس سے گورنر ہائوس کی برکت میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پچھلی مرتبہ محفل میلاد میں عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے، اس بار ان شاء اللٰہ سو عمرہ ٹکٹ دیئے جائیں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میری موجودگی میں گورنر ہائوس کا کوئی ملازم عمرے کی سعادت سے محروم نہ رہ جائے۔ سیمینار میں علامہ یوسف اعوان،عزیز الرحمن چن، مفتی انتخاب احمد نوری، حافظ کاظم رضا، عبدالکبیر زاد، علامہ زبیر احمد ظہیر سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرائے نے شرکت کی۔







