لاہور ٹریفک پولیس کی کاررروائی، سکیم موڑ سے 104 ای چالان والی موٹرسائیکل پکڑ لی

لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سکیم موڑ سے 104 ای چالان والی موٹرسائیکل پکڑ لی۔ترجمان کے مطابق پٹرولنگ آفیسر علی رضا نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو روکا اور ای چالان چیک کیے تو موٹرسائیکل کے 104 چالان سامنے آئے۔ موٹرسائیکل سوار نے98 مرتبہ بغیر ہیلمٹ جبکہ 5 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔

لاہور۔17ستمبر (اے پی پی):لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سکیم موڑ سے 104 ای چالان والی موٹرسائیکل پکڑ لی۔ترجمان کے مطابق پٹرولنگ آفیسر علی رضا نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو روکا اور ای چالان چیک کیے تو موٹرسائیکل کے 104 چالان سامنے آئے۔ موٹرسائیکل سوار نے98 مرتبہ بغیر ہیلمٹ جبکہ 5 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔

موٹرسائیکل پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 97 ہزار 200 روپے جرمانہ واجب الادا ہے، جس پر اسے تھانے بند کر دیا گیا۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ منظم ٹریفک کے حصول کے لیے ای چالان اور ڈیجیٹل چالان نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔ ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کے لیے مراسلے بھی ارسال کیے گئے ہیں۔

لاہور میں 20 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کے ذریعے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ شہری ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں،نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔