وزیراعلیٰ پنجاب کاملتان میں الیکٹروبس سروس کا افتتاح ،ابتدائی طور پر 45الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں الیکٹروبس سروس کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف جمعرات کے روز یہاں ایگرو مال شجاع آباد روڈ پر قائم ای بس سٹاپ سے الیکٹروبس پر سوار ہوئیں،وزیراعلی مریم نوازشریف الیکٹروبس پر سوار ہو کر محمد نوازشریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر میں قائم تقریب گاہ پہنچیں۔

ملتان۔ 17 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں الیکٹروبس سروس کا افتتاح کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف جمعرات کے روز یہاں ایگرو مال شجاع آباد روڈ پر قائم ای بس سٹاپ سے الیکٹروبس پر سوار ہوئیں،وزیراعلی مریم نوازشریف الیکٹروبس پر سوار ہو کر محمد نوازشریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر میں قائم تقریب گاہ پہنچیں۔

اولڈ شجاع آباد روڈ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شاندار استقبال کیاگیا،ہزاروں بچوں، نوجوانوں ،طلبہ اور بزرگ افراد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شاندار استقبال کیا اور ان کی گاڑی پرپھول نچھاور کیے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے الیکٹروبس پراجیکٹ کا باقاعدہ ڈیجیٹل افتتاح کیا۔

تقریب گاہ پہنچنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔پنڈال تا دیر مریم نواز شریف کے نعروں سے گونجتا رہا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ای بس پراجیکٹ کی تفصیلات بارے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان میں پہلے مرحلے میں 45الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی،وہاڑی چوک سے نشتر ہسپتال، گھنٹہ گھر سے ابن سینہ ہسپتال، ڈیرہ اڈا سے براستہ ڈی ایچ اے ویمن یونیورسٹی، ای خدمت سنٹرتک الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ چونگی نمبر9 سے ناگ شاہ نادرہ آباد پھاٹک تک الیکٹرو بسیں چلیں گی ،ملتان وہاڑی چوک قاسم بیلہ اور گھنٹہ گھر سے قادر پور راں تک الیکٹروبس سروس میسر ہوگی،پہلے فیز میں ملتا ن ڈویژن کے مختلف شہروں اور علاقو ں کے لئے 160الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی،ملتان ڈویژن میں مجموعی طورپر 205 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔