اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خیبرپختونخوا میں بم دھماکے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے

اقوام متحدہ ۔19ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔شنہوا کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں کو بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابل قبول ہیں اور حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انتونیو گوتریش نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف کوششوں میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اقوام متحدہ کی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق جمعہ کو خیبرپختونخوا میں پولیس کے رہائشی کمپاؤنڈ کے اندر ہونے والے دو خودکش حملوں میں کم از کم21افراد شہید اور 103زخمی ہوئے۔