سویڈن کی نوبیل فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ وہ اس سال اپنے با وقار انعامات کی مالیت میں نو فی صد اضافہ کرے گی تاکہ ہر ایک انعام کی رقم بڑھ کر 1.2 کروڑ سویڈش کرون (12.2 لاکھ ڈالر) ہو جائے جو چھ انعامات میں سے ہر ایک کے لیے ہو گی
نوبیل فاؤنڈیشن نے اپنے مالی انعام کی رقم میں اضافہ کر دیا

مزید خبریں
سٹاک ہوم ۔19ستمبر (اے پی پی):سویڈن کی نوبیل فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ وہ اس سال اپنے با وقار انعامات کی مالیت میں نو فی صد اضافہ کرے گی تاکہ ہر ایک انعام کی رقم بڑھ کر 1.2 کروڑ سویڈش کرون (12.2 لاکھ ڈالر) ہو جائے جو چھ انعامات میں سے ہر ایک کے لیے ہو گی۔العربیہ کے مطابق نوبیل فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہانا سٹیارن نے آج جعمے کے روز ایک بیان میں کہا کہ "نوبیل انعام کی مالیت میں اضافے کے ذریعے، ہم اس کی راسخ اہمیت کو برقرار رکھتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اس کا مالی حصہ وقت کے ساتھ اپنی قیمت کو برقرار رکھے۔اس سال کے فزکس، کیمسٹری، امن، ادب، معیشت اور طب کے شعبوں میں انعامات کے فاتحین کا اعلان پانچ سے 12 اکتوبر کے درمیان کیا جائے گا۔ رواں سال انعامات کی تقسیم کی 125 ویں سالگرہ ہے۔فاؤنڈیشن کے مطابق یہ انعامات انیسویں صدی میں ڈائنامائٹ کے موجد سویڈش بیوپاری الفریڈ نوبیل کی وصیت کے تحت جاری کیے گئے تھے… 1901 میں ہر انعام کی مالیت 150782 سویڈش کرون تھی۔







