وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ اپوزیشن جماعتیں غیر جمہوری طاقتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہیں‘ یہ عوام کے چہروں پر خوشیاں نہیں دیکھنا چاہتے‘ سینیٹ کے انتخابات وقت پر ہوں گے‘ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی‘ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی رائے دی ان کو رائے دینے …

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ اپوزیشن جماعتیں غیر جمہوری طاقتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہیں‘ یہ عوام کے چہروں پر خوشیاں نہیں دیکھنا چاہتے‘ سینیٹ کے انتخابات وقت پر ہوں گے‘ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں گی‘ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی رائے دی ان کو رائے دینے کا حق ہے‘ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا جارہا ہے‘ 70 سالہ پرانا مسئلہ ہے‘ حکومت جلد حل کرے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی سے نہیں سیکھا، اگر سیکھا ہوتا تو جمہوریت مضبوط ہوتی، اس وقت اتحاد کی ضرورت تھی، کچھ اپوزیشن جماعتیں غیر جمہوری طاقتوں کے ساتھ مل کر ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور وہ پاکستان کی عوام کے چہروں پر خوشیاں نہیں دیکھنا چاہتے۔

Leave a Reply