کیوبا میں بجلی کا قومی نظام مکمل طور پرناکام ہوگیا

کیوبا کی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ملک کا بجلی کا قومی نظام مکمل طور پرناکام ہوگیا، جس کے باعث تقریباً 9.4 ملین آبادی والے جزیرے بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی

ہوانا۔19ستمبر (اے پی پی):کیوبا کی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ملک کا بجلی کا قومی نظام مکمل طور پرناکام ہوگیا، جس کے باعث تقریباً 9.4 ملین آبادی والے جزیرے بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق کیوبا کا فرسودہ بجلی پیدا کرنے والا نظام ایندھن کی قلت اور بوسیدہ بنیادی ڈھانچے کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے، جبکہ بار بار ہونے والی بجلی کی بندش کے باعث قومی گرڈ کے فعال ہونے کے باوجود لاکھوں افراد بجلی سے محروم رہتے ہیں۔