پنجاب بھرمیں 1346ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق1583زخمی ہوگئے

پنجاب بھرمیں 1346ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق1583زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1346ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 706افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):پنجاب بھرمیں 1346ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق1583زخمی ہوگئے۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1346ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 706افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔877معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (82فیصد)موٹرسائیکلوں کی ہے۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 875ڈرائیوز،69کم عمرڈرائیور، 532مسافراور183پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ235ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت290متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد79حادثات میں 86متاثرین کے ساتھ دوسر ے ملتان76حادثات میں 81متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ ٹریفک حادثات کے کل1590متاثرین میں 1254مرد اور336خواتین شامل ہیں۔ان حادثات میں 1525موٹرسائیکل،85آٹورکشے،134کاریں،25وین،13مسافر بسیں،26ٹرک اور62دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔