جاپان کے شہر آئیچی نگویا میں جاری 20ویں ایشین گیمز 2026 میں 20 ستمبر کوپاکستانی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے مختلف شعبوں میں مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹرائیتھلون میں علی حسن اور مہد صادق لون مردوں کے انفرادی مقابلے میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے ایکشن میں ہوں گے، جبکہ ثنا عارف خواتین کے انفرادی مقابلے میں صبح 7:00 بجے گاماگوری سٹی ٹرائیتھلون وینیو …
20ویں ایشین گیمز،پاکستانی ٹیموں اور کھلاڑیوں کا مختلف شعبوں میں اتوار کو ہونے والے مقابلوں کا شیڈول جاری

مزید خبریں
لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):جاپان کے شہر آئیچی نگویا میں جاری 20ویں ایشین گیمز 2026 میں 20 ستمبر کوپاکستانی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے مختلف شعبوں میں مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق ٹرائیتھلون میں علی حسن اور مہد صادق لون مردوں کے انفرادی مقابلے میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے ایکشن میں ہوں گے، جبکہ ثنا عارف خواتین کے انفرادی مقابلے میں صبح 7:00 بجے گاماگوری سٹی ٹرائیتھلون وینیو پر حصہ لیں گی۔
ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے صبح 5:00 بجے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہوگا۔ مکسڈ مارشل آرٹس میں عاصم خان 60 کلوگرام پریلیمنری رائونڈ میں اردن کے محمود ابابنہ کے خلاف صبح 6:00 بجے نگویا سٹی انائی اسپورٹس سینٹر میں مقابلہ کریں گے۔اسی طرح ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں اسکے ہال ٹویوٹا میں ویمنز ٹیم گروپ رائونڈ میں پاکستان کا سامنا سنگاپور سے صبح 6:00 بجے اور انڈونیشیا سے دوپہر 12:00 بجے ہوگا، جبکہ مینز ٹیم گروپ رائونڈ میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے صبح 8:30 بجے اور انڈونیشیا سے دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔
وشو میں کومل ایمانوئل صبح 6:30 بجے ویمنز تائیجی کوآن اور تائیجی جیان میں پیش قدمی کریں گی، جبکہ مردوں کے 1/8 رانڈز میں صدام حسین کا مقابلہ جنوبی کوریا کے سے یونگ جنگ سے شام 4:00 بجے اور زیب حسنین کا مقابلہ تاجکستان کے مرزودالرخان سے شام 5:00 بجے آئیچی پریفیکچرل مارشل آرٹس ہال میں ہوگا۔
تیراکی کے ہیٹس ٹوکیو ایکواٹکس سینٹر میں ہوں گے، جہاں حمزہ آصف مردوں کی 100 میٹر فری اسٹائل میں صبح 6:44 بجے اور مشاعل عائشہ حیات ایوب و حریم ملک خواتین کی 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں صبح 6:59 بجے یکے بعد دیگرے ایکشن میں نظر آئیں گے۔اسی طرح مینز ہاکی کے پول ‘بی’ میچ میں پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ سے دوپہر 3:00 بجے گِفو پریفیکچرل گرین اسٹیڈیم میں ہوگا۔







