وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرزنے ملاقات کی۔ ملاقات میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ۔ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کی تجاویز نوٹ کیں اور ضروری اقدامات کاحکم دیا۔ ضلع ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملتان کے ترقیاتی پراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نوازکا شکریہ ادا کیا ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکان اسمبلی ملتان و ٹکٹ ہولڈرزکی ملاقات، مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں

مزید خبریں
لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرزنے ملاقات کی۔ ملاقات میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ۔ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی کی تجاویز نوٹ کیں اور ضروری اقدامات کاحکم دیا۔ ضلع ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملتان کے ترقیاتی پراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نوازکا شکریہ ادا کیا ۔
ارکان اسمبلی نے ریکارڈ مدت میں جلالپور پیر والا اور نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کی تعمیر پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے شجاع آباد اور خان گڑھ کے درمیان چناب پل بنانے کی تجویز پراتفاق کیا، جیل منتقل کر کے عوامی پارک بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے خانیوال روڈ کی وسعت اورری ڈیزائننگ کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب ترقی کا فوکس کوئی ایک شہر نہیں بلکہ پنجاب کے 41اضلاع ہیں ، گرین بس پنجاب کے دور دراز علاقوں میں پہلے شروع ہوئی او رلاہور میں بعد میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ آبادی کے تناسب سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کئے جارہے ہیں ، کینسر کی کوابلیشن مشین میو ہسپتال لاہور کے بعد جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں لگائی گئی اور کینسر کے مریضوں کا علاج بھی شروع کردیاگیاہے ،
چائنہ سے لائی ہوئی کوابلیشن مشین کے ذریعے ملتان ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں کے کینسر مریض بھی بغیر سرجری علاج سے مستفید ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی کو متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی پراجیکٹ کی تکمیل تک شامل رکھاجائے ۔ ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو بہترین عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔







