ضلع راولپنڈی میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 9 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار 297 لاروا افزائش گاہیں تلف کر دی گئیں
ضلع راولپنڈی میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 9 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار 297 لاروا افزائش گاہیں تلف کر دی گئیں

مزید خبریں
راولپنڈی۔19ستمبر (اے پی پی):ضلع راولپنڈی میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 9 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار 297 لاروا افزائش گاہیں تلف کر دی گئی ہیں۔ ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے جاری روزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ڈینگی کے شبہ میں 4,010 کیسز رپورٹ ہوئے، 4,339 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی جبکہ ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ڈینگی کے شبہ میں ایک مریض زیر علاج ہے جبکہ ڈینگی کے کسی مصدقہ مریض کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔
انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے تحت ضلع بھر میں 1,400 خصوصی سرویلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 985 ان ڈور اور 415 آؤٹ ڈور ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹیموں نے 48 لاکھ 80 ہزار سے زائد گھروں اور تقریباً 16 لاکھ 90 ہزار بیرونی مقامات کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران ایک لاکھ 57 ہزار 530 گھروں اور 22 ہزار 767 بیرونی مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک 2,543 مقدمات درج، 652 کمرشل و رہائشی مقامات سیل، 2,119 چالان اور 25 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کی روک تھام کے لیے ضلع بھر کے 17,859 رجسٹرڈ ہاٹ سپاٹس میں سرویلنس اور فیلڈ انسپیکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔







