نیشنل بینک کلب روڈ سرگودھا کی پہلی منزل پر آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے بروقت فائر فائٹنگ آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا
نیشنل بینک کلب روڈ سرگودھا کی پہلی منزل پر آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے بروقت فائر فائٹنگ آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا

مزید خبریں
سرگودھا۔ 19 ستمبر (اے پی پی):نیشنل بینک کلب روڈ سرگودھا کی پہلی منزل پر آتشزدگی ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائر فائٹنگ آپریشن کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو1122 کیمطابق آج شام 07:14 بجے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم ریسکیو 1122 سرگودھا کو اطلاع موصول ہوئی کہ نیشنل بینک آف پاکستان، کلب روڈ، سرگودھا کی پہلی منزل پر واقع کیمروں کے کمرے میں نامعلوم وجہ سے آگ لگ گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر مظہر شاہ کی ہدایات پر فائر وہیکلز SGF-05، SGF-03، SGF-04، SGF-07 اور ریسکیو ایمبولینس SGA-29 فوری طور پر جائےوقوعہ کیجانب روانہ کردیں ، ریسکیو 1122کی فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچیں، صورتحال کاحفاظتی جائزہ لیااورآگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے منظم فائر فائٹنگ آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ فائرفائٹنگ تکنیک، مناسب حفاظتی اقدامات اورباہمی کوآرڈینیشن کے ذریعے آگ پر کامیابی سے قابو پا کر مکمل طور پر بجھا دیا۔
واقعہ میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔آگ بجھانے کے بعد متاثرہ حصے میں دوبارہ آگ بھڑکنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر فائٹنگ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔







