گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ورلڈ کلین اَپ ڈے ہمیں صفائی کے لیے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی یوم صفائی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جس کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو …
ورلڈ کلین اَپ ڈے ہمیں صفائی کیلئے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے،گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 20 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ورلڈ کلین اَپ ڈے ہمیں صفائی کے لیے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی یوم صفائی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جس کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنی ذمہ داری بھرپور انداز میں ادا کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کو روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بنانا ہوگا۔ پلاسٹک اور کچرے کے ذمہ دارانہ استعمال کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل میں صفائی، ماحول کے تحفظ اور ذمہ دارانہ شہری رویوں کا شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف سندھ اور صحت مند پاکستان کے لیے حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنا ہوگا،ہر فرد اپنے گھر، گلی، محلے اور شہر کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے تو ایک بہتر اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی یوم صفائی ہمیں صاف ماحول کے لیے اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ آئیں اس دن کی مناسبت سے اپنے شہر، صوبے اور ملک کو صاف رکھنے اور ماحول کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنے کا عہد کریں۔








