بلوچستان کے 32 اضلاع میں 7روزہ انسداد پولیو مہم کل پیر سے شروع ہوگی، جس کے دوران صوبے بھر میں پانچ سال سے کم عمر تقریبا 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی)بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے مجموعی طور …
بلوچستان کے 32 اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 20 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان کے 32 اضلاع میں 7روزہ انسداد پولیو مہم کل پیر سے شروع ہوگی، جس کے دوران صوبے بھر میں پانچ سال سے کم عمر تقریبا 23 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی)بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے مجموعی طور پر 9,193 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
نہوں نے بتایا کہ مہم میں 621 فکسڈ سائٹ ٹیمیں بھی حصہ لیں گی جبکہ 392 ٹرانزٹ پوائنٹ ٹیمیں صوبے کے اہم آمدورفت اور نقل و حرکت کے مقامات پر بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائیں گی۔سات روزہ مہم کے دوران صوبے کے 32 اضلاع میں انسداد پولیو سرگرمیاں جاری رہیں گی، جن میں بارکھان، چاغی، ڈیرہ بگٹی نارتھ، ڈیرہ بگٹی ساتھ، دکی، گوادر، حب، جعفرآباد، جھل مگسی، قلات، کیچ، خضدار، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، لورالائی، موسی خیل، نصیرآباد، نوشکی، سبی، شیرانی، صحبت پور، اوستہ محمد، وڈھ، ژوب، زیارت، کوئٹہ ایسٹ، کوئٹہ ویسٹ، قلعہ عبداللہ، مستونگ، بارشور، پشین اور چمن شامل ہیں۔
ماحولیاتی نمونوں کے مطابق اگست کے دوران بلوچستان میں پولیو وائرس کے دو مثبت ماحولیاتی نمونے سامنے آئے، جن میں ایک چمن اور دوسرا ژوب سے رپورٹ ہوا۔







