وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کا قلات کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

کوئٹہ۔ 20 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلات کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری کردہ بیان میں وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے قومی شاہراہ پر عوام کی آمدورفت متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جبکہ دہشتگردوں کی اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کی مذموم کوششوں کو بھی بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔وزیراعلیٰ کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے چھ ٹرک، تین بسیں اور دو گاڑیاں برآمد کی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

میر سرفراز بگٹی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بروقت ردعمل کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور قومی شاہراہوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی ادارے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں