اسلام آباد۔14 دسمبر (اے پی پی)اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی ریجنل پلاننگ کونسل کے 28ویں اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کو دوگنا کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے آئندہ سال 2018ءکیلئے ایکشن پلان کی منظوری بھی دی جس کے مطابق تجارت، ٹرانسپورٹ، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں رکن ممالک کے تعاون کو …
ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی میڈیا بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14 دسمبر (اے پی پی)اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی ریجنل پلاننگ کونسل کے 28ویں اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان تجارت کو دوگنا کیا جائے گا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے آئندہ سال 2018ءکیلئے ایکشن پلان کی منظوری بھی دی جس کے مطابق تجارت، ٹرانسپورٹ، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں رکن ممالک کے تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں ریجنل پلاننگ کونسل کے 28ویں اجلاس کے اختتامی سیشن پر ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ای سی او کے رکن ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 60 ارب ڈالر سالانہ ہے جس کو دوگنا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران ای سی او کے وژن 2025ءکا تفصیلی جائزہ لے کر مقاصد کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ 28ویں ریجنل پلاننگ کونسل کا اجلاس 11 تا 14 دسمبر کو منعقد ہوا جس میں 8 کمیٹیوں کے مختلف اجلاس منعقد ہوئے جس میں کونسل کے 27ویں اجلاس کے موقع پر کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔








