اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے جمعرات کو سوات میں بابوزئی اور میامند کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بی آئی ایس پی حکام، مستحقین اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں۔ دورے کا مقصد مستحقین کے معیار زندگی پر بی آئی ایس پی کی جانب سے دی جانے والی مالی معاونت کے اثرات کا جائزہ لینا اور …
وزیر مملکت ماروی میمن کا سوات میں بابوزئی اور میامند کا دورہ، بی آئی ایس پی حکام، مستحقین اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے جمعرات کو سوات میں بابوزئی اور میامند کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بی آئی ایس پی حکام، مستحقین اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں کیں۔ دورے کا مقصد مستحقین کے معیار زندگی پر بی آئی ایس پی کی جانب سے دی جانے والی مالی معاونت کے اثرات کا جائزہ لینا اور بی آئی ایس پی دفاتر کی خدمات کی فراہمی کے معیار کی مانیٹرنگ کرنا تھا۔بی آئی ایس پی کی تیسری آئی ای آر کے مطابق بی آئی ایس پی کی بدولت غربت میں 7 فیصد اور پاورٹی گیپ میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ بچیوں کی غذائی قلت میں 11 فیصد کمی ہوئی کیونکہ 80 فیصد مستحقین وظائف کو خوراک پر خرچ کرتی ہیں۔ بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم کے تحت 5-12سال کی عمر کے بچوں کا پرائمری سکولوںمیں اندراج میں بین الاقوامی اوسط کے مقابلے میں 10 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بی آئی ایس پی کی بدولت خواتین کی نقل حرکت میں 37 فیصد بہتری آئی اور 76 فیصد خواتین کو اپنے وظائف پر مکمل اختیار حاصل ہے۔ مستحقین کے ساتھ ملاقا ت کے دوران، چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مستحقین سے انکی زندگیوں پر بی آئی ایس پی وظائف اور اس کے استعمال سے ہونے والے اثرات کے بارے میں پوچھا۔ مستحقین نے بتایا کہ بی آئی ایس پی وظائف سے وہ اپنے روزمرہ کے اخراجات، خوراک، تعلیم اوربچوں کی صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کررہی ہیں ۔








