گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ہنگو میں 8خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیاہے۔
گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کا ہنگو میں 8خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
کراچی۔ 20 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ہنگو میں 8خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیاہے۔
اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،شہداء قوم کا فخر اور ہمارے سر کا تاج ہیں۔گورنر سندھ نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ملک کے امن و استحکام کی ضمانت ہیں۔








