پاکستان کی منیشا علی نے انگو لا میں منعقدہ ”ِآئی ایم ایم اے ایف ورلڈ کپ ”میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کی دو بار کی افریقی چیمپئن کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام اور بین الاقوامی سطح پر قومی پرچم بلند کر دیا۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی اور لاہور کے ‘بریو جیم’ میں تربیت حاصل کرنے والی منیشا علی نے فائنل معرکے میں …
انگو لا،آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ کپ میں منیشا علی نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا

مزید خبریں
لاہور۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی منیشا علی نے انگو لا میں منعقدہ ”ِآئی ایم ایم اے ایف ورلڈ کپ ”میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کی دو بار کی افریقی چیمپئن کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام اور بین الاقوامی سطح پر قومی پرچم بلند کر دیا۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی اور لاہور کے ‘بریو جیم’ میں تربیت حاصل کرنے والی منیشا علی نے فائنل معرکے میں ہوم گرائونڈ پر موجود انگولن چیمپئن کے خلاف جارحانہ اور مکمل کنٹرول کے ساتھ فائٹ کی۔
انہوں نے دوسرے رائونڈ میں ‘سٹینڈنگ گلوٹین’ کا بہترین استعمال کرتے ہوئے حریف کو چت کیا اور پاکستان کے لیے سونا جیت لیا۔ایم ایم اے کے اس عالمی کپ میں دنیا کی بہترین 15 ٹیموں نے حصہ لیا، جہاں پاکستان کا مقابلہ بین الاقوامی مکسڈ مارشل آرٹس کی ٹاپ رینکنگ اقوام سے تھا۔
ہوم سوائل پر حریف فائٹر کے خلاف منیشا کی اس تاریخی کامیابی کو پاکستان کے ایم ایم اے پروگرام کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس نے عالمی سطح پر پاکستانی فائٹرز کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی منیشا علی کی اس فتح نے پاکستان میں خواتین کے ایم ایم اے کو ایک نیا تحرک دیا ہے اور وہ ملک کے رزمیہ کھیلوں میں کامران ہونے والی نئی بین الاقوامی مثال بن کر ابھری ہیں۔







