نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، 8انکوائریوں اور 2انویسٹی گیشنزکی باقاعدہ طور پر منظوری اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز میں منعقد ہوا جس میں 8انکوائریوں اور 2انویسٹی گیشنزکی باقاعدہ طور پر منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ …
نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
نیب کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، 8انکوائریوں اور 2انویسٹی گیشنزکی باقاعدہ طور پر منظوری
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز میں منعقد ہوا جس میں 8انکوائریوں اور 2انویسٹی گیشنزکی باقاعدہ طور پر منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے پہلی انکوائری کی منظوری سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسروں/اہلکاروںکے خلاف نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر میں مبےنہ طور پر بدعنوانی، اختےارات کے ناجائز استعمال اور سپیشل بیگج ہینڈلنگ سسٹم پسنجر ٹرمینل بلڈنگ کے ٹھیکہ کے اجراءمیں اربوں روپے کی مبےنہ کرپشن پر دی۔ دوسری انکوائری کی ایگزیکٹو بورڈ نے تمام شواہد کا مکمل جائزہ لینے کے بعد منظوری دی جس میں پنجاب میں مبےنہ طور پر 56 غیر قانونی پبلک لمیٹڈ کمپنےوں کے قےام اور ان میں اربوں روپے کی بدعنوانی اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔








