ایشین گیمز میں باکسنگ کے مقابلے آج سے جاپان میں شروع ہونگے۔ گزشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ باکسنگ کے ایونٹ میں ایشیائی ممالک کے 190 باکسرز حصہ لے رہے ہیں جن میں 115 مرد باکسرز اور 75 خواتین باکسرز حصہ لے رہی ہیں باکسنگ کے ایونٹ میں مردوں کے چھ اور خواتین کے پانچ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے …
ایشین گیمز میں باکسنگ کے مقابلے آج سے جاپان میں شروع ہونگے

مزید خبریں
اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):ایشین گیمز میں باکسنگ کے مقابلے آج سے جاپان میں شروع ہونگے۔ گزشتہ روز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ باکسنگ کے ایونٹ میں ایشیائی ممالک کے 190 باکسرز حصہ لے رہے ہیں جن میں 115 مرد باکسرز اور 75 خواتین باکسرز حصہ لے رہی ہیں باکسنگ کے ایونٹ میں مردوں کے چھ اور خواتین کے پانچ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔
مردوں کے ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں 55 کلو گرام، 60 کلو گرام، 70 کلوگرام، 80 کلوگرام اور 90 کلو گرام جبکہ خواتین کے ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں 51 کلوگرام، 54 کلوگرام، 60 کلوگرام، 65 کلو گرام اور 75 کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ سیمی فائنل مقابلے 29 اور 30 ستمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ ایشین گیمز میں باکسنگ کے مقابلے 21 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔







