حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکردنیا اور آخرت میں نجات حاصل کی جاسکتی ہے، منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک کا اے پی پی ہیڈکوارٹر میں میلا النبی ﷺ تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) مسعود ملک نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکردنیا …
منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک کا اے پی پی ہیڈکوارٹر میں میلا النبی ﷺ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکردنیا اور آخرت میں نجات حاصل کی جاسکتی ہے، منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک کا اے پی پی ہیڈکوارٹر میں میلا النبی ﷺ تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی ) مسعود ملک نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکردنیا اور آخرت میں نجات حاصل کی جاسکتی ہے ‘ اللہ تعالی نے مسلمانوںکو دنیا میں ہی نجات کے تمام راستے دکھا دیئے ہیں‘ اپنے دلوں کو حضورﷺ کی محبت سے خالی نہیں ہونے دیں ‘اللہ تعالی کا ذکر اور دورد شریف کا ورد کثرت کے ساتھ جاری رکھا جائے تو بہت سے مسائل خودبخود ہی حل ہوجاتے ہیں ۔وہ جمعرت کی شام اے پی پی ہیڈکوارٹر میں میلا النبی ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب خطاب کر رہے تھے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی سہیل علی خان ‘ڈائریکٹر نیوز محمد نعیم چوہدری سمیت اے پی پی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور ملازمین کی بڑی تعداد محفل میلاد میں شریک تھی ۔محفل میلا النبیﷺ میں حافظ قاری مظہر فاروق نے تلاوت کلام پاک پیش کی جبکہ اظہر فاروق ‘ قاسم ملک ‘شاہد فاروق ‘ شفیق راجہ ‘حافظ مظہر فاروق ‘ سید شہزاد شاہ ‘سید عابد گیلانی اور حافظ محمد اکرم نے ہدیہ نعت پیش کیا ۔ایم ڈی اے پی پی مسعود ملک نے کہا کہ اللہ تعالی اور حضورﷺ کا خصوصی کرم ہے کہ ہم یہاں پر اتنی بابرکت محفل سجائے بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ‘میں جہاں بھی رہا ہوں ربیع الاول کے مہینے میں اس طرح کی بابرکت محافل کا انعقاد یقینی بناتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس دنیا میں عارضی ہیں ‘آخرت کی تیاری اور دنیا میں کامیابی کے لئے حضورﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی واحد ذریعہ ہے ۔راولپنڈی امن کمیٹی کے چیئرمین پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ برکتوں والا مہینہ ہے ‘ربیع الاول میں جب حضورﷺ کی آمد ہوئی تو لاقانونیت کے سارے دروازے بند ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب میلا النبیﷺ اپنی بخشش کے لئے جوش و جذبے سے منا رہے ہیں ‘ہم سب حضورﷺ کی شفاعت کے محتاج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپنے دلوں میں نبیﷺ کی محبت کا چراغ روشن کر لیں تو جنہم کے کیٹرے خودبخود مرجائیں گے ۔








