اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں تیز تر ترقی اورخوشحالی کے لئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل پیشگی شرط ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائڈ)کے33 ویں سالانہ اجلاس اور کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ چین ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، سنگاپور اور تھائی لینڈ کی …
وفاقی وزیر احسن اقبال کا پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے33 ویں سالانہ اجلاس اور کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں تیز تر ترقی اورخوشحالی کے لئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل پیشگی شرط ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائڈ)کے33 ویں سالانہ اجلاس اور کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ چین ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، سنگاپور اور تھائی لینڈ کی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ سب پالیسیوں کے تسلسل اور سیاسی استحکام کی بدولت ممکن ہوا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی کو پاکستان میں ترقی کا سنہرا دور قرار دیا جاتا ہے تاہم یہ ترقی پائیدار نہیں تھی اور اس سے علاقائی اور سماجی عدم مساوات پیدا ہوئی، ساٹھ کے عشرے میں ملک صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن ہوا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی اداروں کو قومی تحویل میں لینے کی پالیسی کے باعث ترقی کا عمل رک گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے نوے کے عشرے کے آغاز میں دانشمندانہ اقتصادی پالیسیاں متعارف کرائیں لیکن منتخب حکومتوں کو برطرف کیاگیا جس کے باعث ملک کو ان پالیسیوں کا فائدہ نہیں ہوسکا۔ اسی طرح کی پالیسیاں بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی متعارف کرائی گئیں اور وہاں نمایاں اقتصادی ترقی ہوئی ہے۔








