صوبائی وزیر کموڈیٹی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے مختلف عوامی وفود کی ملاقات

صوبائی وزیر کموڈیٹی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے ان کے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں اور عوامی وفود نے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا

کوئٹہ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر کموڈیٹی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ سے ان کے دفتر میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں اور عوامی وفود نے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے عوام کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور متعلقہ امور پر تفصیلی غور کیا۔

انہوں نے بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی، جبکہ دیگر مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ عوامی خدمت اور لوگوں کے مسائل کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور جائز مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ملاقات کرنے والے افراد نے اپنے مسائل سننے، فوری کارروائی اور حل کی یقین دہانی پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے عوام دوست رویے کو سراہا۔