عمان میں ہونے والے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےپہلی پوزیشن حاصل کر لی اور ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے
عمان ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان کی شاندار کامیابی، ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی):عمان میں ہونے والے ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےپہلی پوزیشن حاصل کر لی اور ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔کوالیفائرز میں پاکستان سمیت امریکا، عمان، ایران، ازبکستان اور قطر کی ٹیموں نے شرکت کی۔

پاکستان کی اس تاریخی کامیابی میں دی گولڈن لیجنڈ تصور عباس لک کی شاندار کارکردگی نمایاں رہی جنہوں نے رنگ اینڈ پیگ، لیمن سلیشنگ اور ریلے سنگل لائن کے مقابلوں میں تین گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔
تصور عباس لک نے مجموعی مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا اور انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسری جانب محمد صغیر زرگر نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تلوار کے انفرادی مقابلے میں گولڈ میڈل اور مجموعی انفرادی مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا۔انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے نائب صدر صاحبزادہ سلطان محمد علی نے پاکستانی ٹیم کی شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔







