کراچی ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) شیعہ اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان جمعرات کو کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ایئر پورٹ پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں گورنر اور وزیر اعلی سندھ نے پرنس کریم آغا خان سے ائیرپورٹ لاﺅنچ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ …
پرنس کریم آغا خان کراچی پہنچ گئے

مزید خبریں
کراچی ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) شیعہ اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان جمعرات کو کراچی پہنچ گئے۔ کراچی ایئر پورٹ پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں گورنر اور وزیر اعلی سندھ نے پرنس کریم آغا خان سے ائیرپورٹ لاﺅنچ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، انسپکٹر جنرل پولیس اے ڈی خواجہ بھی موجود تھے۔








