چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں 2025 میں سالانہ بنیاد پر 11.1 فیصد اضافہ ہوا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت تجارت، قومی محکمہ شماریات اور قومی محکمہ برائے غیر ملکی زرمبادلہ نے مشترکہ طور پر’’2025 میں چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کا شماریاتی بلیٹن‘‘ جاری کیا۔ بلیٹن کے مطابق 2025 میں چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں سال بہ سال …
چین کی بیرونی براہِ راست سرمایہ کاری میں 11.1 فیصد اضافہ

مزید خبریں
بیجنگ۔23ستمبر (اے پی پی):چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں 2025 میں سالانہ بنیاد پر 11.1 فیصد اضافہ ہوا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت تجارت، قومی محکمہ شماریات اور قومی محکمہ برائے غیر ملکی زرمبادلہ نے مشترکہ طور پر’’2025 میں چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کا شماریاتی بلیٹن‘‘ جاری کیا۔ بلیٹن کے مطابق 2025 میں چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری میں سال بہ سال 11.1 فیصد اضافہ ہوا۔
چین کا بیرونی سرمایہ کاری کا ذخیرہ 3.4 ٹریلین امریکی ڈالرتک پہنچ گیا، جو مسلسل نو سالوں سے دنیا کے تین بڑے سرمایہ کاروں میں شامل ہےاور عالمی سرمایہ کاری کا 7.4 فیصد حصہ بنتا ہے۔ 2025 میں چینی کاروباری اداروں نے بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکت دار ممالک میں 46.05 بلین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی، جو اسی سال چین کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا 21.6 فیصد ہے۔ 2025 کے اختتام تک چین نے 189 ممالک اور خطوں میں 58 ہزار کاروباری ادارے قائم کر لیے ہیں۔
علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے ’’ایشین ڈویلپمنٹ آئوٹ لک رپورٹ 2026 کا ستمبر ایڈیشن‘‘جاری کیا۔ آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں ترقی پذیر معیشتوں کی شرح نمو 2026 میں 5 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ 2027 کے لیے شرح نمو کی پیشنگوئی 5.1 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔








